’سعودی فٹبال سکواڈ میں ایمن یحییٰ کی واپسی سے تقویت ملی ہے‘

image

سعودی عرب کی قومی فٹ بال ٹیم کو 2026 ورلڈ کپ اور 2027 اے ایف سی ایشین کپ کے کوالیفائرز میں تاجکستان سے مقابلے سے قبل ایمن یحییٰ کی واپسی سے تقویت ملی ہے۔

عرب نیوز کے مطابق گرین فالکنز جمعرات کی رات تاجکستان کے خلاف ریاض میں کھیلے جانے والے پہلے میچ کی میزبانی کریں گے۔

تاجکستان سے دوسرے مقابلے کے لیے 26 مارچ کو  تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبہ روانہ ہوں گے۔

ریاض کی النصر کلب کے فاروڈ 22 سالہ ایمن یحییٰ کو قومی ٹیم کے اطالوی ہیڈ کوچ رابرٹو مانسینی کی نگرانی میں گذشتہ روز الاول پارک سٹیڈیم میں ہونے والے تربیتی سیشن میں واپسی کے لیے فٹ قرار دیا گیا تھا۔

ریاض کے الاول پارک سٹیڈیم میں تربیتی سیشن کا آغاز وارم اپ مشقوں سے ہوا جس کے بعد مختلف تکنیکی مشقوں کے بعد ایک مکمل فیلڈ میچ کھیلا گیا۔

ریاض کے الاول پارک سٹیڈیم میں تربیتی سیشن کا آغاز ہوا ہے۔ فوٹو عرب نیوزقبل ازیں سعودی عرب گروپ جی میں پاکستان کے خلاف چار صفر سے کامیابی کے بعد چھ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، گرین فالکنز نے اردن سے بھی 0-2  سے فتح سمیٹی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts