برطانیہ: سوٹ کیسز میں دو افراد کے اعضا ملنے کا معاملہ، 24 برس کا مشتبہ شخص گرفتار

image

برطانوی پولیس نے برسٹل کے مشہور پُل سے انسانی اعضا سے بھرے دو سوٹ کیسز ملنے کے کیس میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق سنیچر کو پولیس نے 24 برس کے شخص کو برسٹل کے علاقے سے گرفتار کیا۔

میٹروپولیٹن پولیس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتار شخص کو بعدازاں مزید پوچھ گچھ کے لیے لندن منتقل کردیا گیا ہے۔اس سے قبل جمعے کو پولیس نے بتایا تھا کہ سوٹ کیسز میں ملنے والی باقیات دو بالغ انسانوں کی تھیں اور مشتبہ شخص نے ان بیگز کے ساتھ لندن سے برسٹل سفر کیا تھا۔پولیس کے مطابق اسے بدھ کی رات کو اطلاع ملی کہ ایک مشتبہ شخص سوٹ کیسز کے ساتھ کلفٹن سسپنشن پُل پر موجود ہے۔ دوسرا سوٹ کیس بھی قریب سے ہی برآمد ہوا تھا۔’ایون‘ اور ’سمرسٹ‘ پولیس کی نفری فوری کال کے 10 منٹ کے اندر ’کلفٹں سسپنشن پُل‘ پر پہنچی، تاہم وہ مشتبہ شخص جو وہاں ٹیکسی کے ذریعے پہنچا تھا پولیس کی آمد سے قبل ہی غائب ہو گیا تھا۔برسٹل کے قائم مقام کمانڈر وِکس ہیورڈ میلن نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ ایک بہت ہی پریشان کن واقعہ ہے اور میں اس بات سے بھی آگاہ ہوں کہ یہ ہمارے معاشرے میں تشویش کا سبب بنے گا۔‘سنیچر کو پولیس حکام نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، تاہم اس موقع پر اس کیس کے حوالے سے کسی اور شخص کو شامل تفتیش نہیں کیا جا رہا۔ڈپٹی اسسٹنٹ کمشنر اینڈی ویلنٹائن کا کہنا تھا کہ ہم برسٹل اور لندن میں موجود مقامی کمیونیٹیز کی تشویش سے آگاہ ہیں۔’اس واقعے سے متاترہ افراد کے خدشات دور کرنے کے لیے پولیس افسران آئندہ آنے والے دنوں میں علاقے میں موجود رہیں گے۔‘


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts