پیرس اولمپکس ، امریکا نے چین سے پہلی پوزیشن چھین لی

image

پیرس اولمپکس میں امریکا نے چین سے پہلی پوزیشن چھین لی۔ امریکا نے اولمپکس گیمز پیرس 2024 میں مجموعی طور پر 71 میڈلز حاصل کر کے چین کو پیچھے چھوڑ دیا، چین نے اب تک 45 میڈلز جیتے ہیں۔

امریکا 19 طلائی، 26 چاندی اور 26 برانز کے ساتھ پہلے نمبرپر براجمان ہے، اس سے قبل اب تک چین ہی سر فہرست تھا، تاہم چین 19 سونے، 15 چاندی اور 11برانز میڈل کے ساتھ اب دوسری پوزیشن پر ہے۔

پی سی بی کا تعلیمی اداروں میں ٹورنامنٹس کرانے کا فیصلہ، مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

فرانس 12 طلائی، 14 چاندی اور 18 کانسی کے تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، اور چین سے محض ایک میڈل پیچھے ہے یعنی فرانس کے میڈلز کی مجموعی تعداد 44 ہو گئی ہے۔

آسٹریلیا کا 12 گولڈ، 11 سلور، 8 برانز مجموعی 31 میڈلزکے ساتھ چوتھا اور برطانیہ کا 10 گولڈمیڈل کے ساتھ پانچواں نمبر ہے، اگرچہ برطانیہ کے مجموعی تمغوں کی تعداد آسٹریلیا سے زیادہ ہے یعنی 37 میڈلز حاصل کیے ہیں۔

برطانوی ایتھلیٹس گولڈ میڈلز میں 2 تمغوں کے ساتھ پیچھے ہیں، برطانیہ نے 12 سلور 15 برانز میڈل حاصل کیے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US