صحیح سے چلا بھی نہیں جا رہا۔۔ سابق بھارتی کرکٹر ونود کامبلی کی صحت اچانک کیسے خراب ہوگئی؟

image

سابق بھارتی کرکٹر ونود کامبلی کی اچانک صحت خراب ہوگئی۔

52 سالہ ونود کامبلی کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان سے چلا پھرا نہیں جا رہا ہے اور انہیں لوگوں کا سہارے لینا پڑ رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، ونود کامبلی کافی عرصے سے صحت کے مسائل کا شکار ہیں لیکن اب ان کی یہ نئی ویڈیو سامنے آنے کے بعد ان کے چاہنے والے تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔

وائرل ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین مختلف قسم کی باتیں بنا رہے ہیں، کچھ کا کہنا ہے کہ وہ نشے کی حالت میں میں تھے جبکہ بہت سے لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ کافی وقت سے بیمار ہیں جس کی وجہ سے وہ صحیح طرح سے چل پھر نہیں پا رہے ہیں۔

واضح رہے بھارتی کھلاڑی ونود کامبلی نے اپنے کیریئر میں 100 سے زائد ون ڈے جبکہ 17 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں، اور اب وہ کرکٹ پر تبصرے کرتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US