مٹی کا پرانا گھر یا سوسائٹی کا شاندار مکان.. ارشد ندیم کا گھر اندر سے کیسا ہے؟ ویڈیو

image

اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا پنجاب کی تحصیل میاں چنوں کے گاؤں میں رہتے ہیں جبکہ ان کی شاندار کامیابی کے بعد ان کے آبائی گھر کی ویڈیوز اور تصاویر بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔

ان ویڈیوز کے مطابق ارشد ندیم کا گاؤں میں گھر مٹی سے بنا ہوا ہے اور اس چھوٹے سے گھر میں صرف 3 کمرے ہیں.

جبکہ گھر کے صحن میں ایک طرف تھوڑی سی جگہ موجود ہے جہاں ورزش وغیرہ کی جاتی ہے.

سوشل میڈیا پر ایک اور ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس کے مطابق ارشد ندیم کا میاں چنوں کی مہنگی ترین سوسائٹی میں ایک اور ذاتی گھر بھی موجود ہے۔

دعوے کے مطابق ارشد ندیم کے اس گھر کی قیمت کروڑوں میں ہے اور ان کے پاس 60 سے 70 لاکھ مالیت کی ایک لگژری گاڑی بھی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US