سابق باکسر عامر خان اپنا لگژری شادی ہال کتنے پاؤنڈز میں بیچنا چاہتے ہیں؟

image

حال ہی میں سابق باکسر عامر خان نے بولٹن میں واقع اپنے لگژری شادی ہال کو تین ماہ بعد بیچنے کا ارادہ کر لیا ہے۔

میل آن لائن کے مطابق باکسنگ سپر سٹار نے 11 اعشاریہ پانچ ملین پاؤنڈز کےعوض خریدا گیا۔ یہ دبئی کی طرز کی ایک عمارت تھی جس کی دیواریں شیشے کی تھیں اور اس کے اندر ایک آبشار اور کجھوروں کے درخت بھی موجود تھے۔

اس شادی ہال نے پہلی شادی کی تقریب کی صرف تین ماہ پہلے مئی میں میزبانی کی تھی۔

خبر کے مطابق اس غیرمعمولی عمارت کے حامل شادی ہال کا نام ’دی بالمائنا‘ تھا اور یہ بولٹن کے وسط میں ایک گاڑیوں کی ورک شاپ اور کار واش کے ساتھ واقع تھا۔

رواں برس جنوری میں اس کی چاروں اطراف میں ٹوٹے ہوئے فریج، سیٹوں، بوسیدہ گدوں اور ردی کے ڈھیر تھے۔

تاہم اچانک ہونے والی ایک پیش رفت میں 37 سالہ سابق باکسر جو کبھی اس جگہ پر باکسنگ کے ایونٹ کی میزبانی کرنے کے خواہش مند تھے، اب اس جگہ کے خریداروں کی تلاش میں ہیں۔

عامر خان نے اپنی ایک ایکس پوسٹ میں کہا کہ ’میں اپنا شادی ہال 12 اعشاریہ پانچ ملین پاؤنڈز میں بیچنا چاہتا ہوں۔‘

شادی ہال کے چاروں اطراف میں ٹوٹے ہوئے فریج، سیٹوں اور بوسیدہ گدوں اور ردی کے ڈھیر تھے (فوٹو: پی پی)وہ مزید لکھتے ہیں کہ ’اس شادی ہال کے چار فلور ہیں جن میں سے تین شادی کی تقریبات کے لیے مختص ہیں جبکہ روف ٹاپ دیگر تقریبات کی میزبانی کے لیے ہے۔‘

عامر خان نے شادی ہال کی عمارت کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے لکھا کہ ’عمارت کے سامنے اور پیچھے دونوں اطراف میں پارکنگ دستیاب ہے جس میں 200 گاڑیاں کھڑی کی جا سکتی ہیں۔‘

عامر خان نے دلچسپی رکھنے والے افراد کو بذریعہ ای میل رابطے کا کہا۔ رپورٹس کے مطابق اس جائیداد پر پانچ ملین سے 12 اعشاریہ پانچ ملین پاؤنڈز تک کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

عامر خان نے ایک اور پوسٹ میں وضاحت جاری کی کہ اس پراپرٹی کی فروخت کے بعد بھی شادی ہال کے طور پر کام جاری رہے گا۔

وہ کہتے ہیں کہ ’میں واضح کرنا چاہوں گا کہ اگرچہ میں جائیداد فروخت کرنے کے عمل میں ہوں لیکن بالمائنا (شادی ہال) بغیر کسی رکاوٹ کے اپنا کام جاری رکھے گا۔‘

وہ مزید کہتے ہیں کہ ’کاروبار پھل پھول رہا ہے، اس کی شادیوں اور دیگر تقریبات کے لیے خاصی مانگ ہے اور ہمارا شیڈول مصروف اور یہ تقریبات 2026 تک جاری رہیں گی۔ تمام آپریشنز اور ریزرویشن حسب معمول آگے بڑھیں گے۔‘


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts