شاہین شاہ آفریدی کے ہاں بیٹے کی پیدائش، شاہد آفریدی نانا بن گئے

image

پاکستان سٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

سنیچر کو پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے اپنے بیان میں شاہین آفردی کے بچے کی پیدائش کی اطلاع دیتے ہوئے انہیں مبارکباد دی۔

اس کے بعد کرکٹرز اور شاہین آفریدی کے مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔

پی سی بی نے اپنے بیان میں کہا کہ ’شاہین شاہ آفریدی راولپنڈی میں بنگلہ دیش کے خلاف جاری پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے کے بعد کل رات کراچی کے لیے روانہ ہو جائیں گے اور وہ دوسرے ٹیسٹ سے قبل ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔‘

فاسٹ بولر کی اہلیہ انشاء آفریدی پاکستان کی قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کی دوسری بیٹی ہیں۔ بچے کی پیدائش کے بعد شاہد آفریدی نانا بن گئے ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی راولپنڈی میں بنگلہ دیش کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 30 اگست سے تین ستمبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts