بنگلہ دیش کے خلاف دوسرا ٹیسٹ: ابرار کی واپسی، شاہین آفریدی باہر

image

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلہ دیش کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ 

جمعرات کو راولپنڈی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی سکواڈ کا اعلان کیا۔ 

دو میچز کی ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کے لیے سپنر ابرار احمد اور فاسٹ بولر میر حمزہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی کو میچ سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ 

ٹیسٹ سکواڈ میں شان مسعود، سعود شکیل، ابرار احمد، محمد علی، سلمان علی آغا، صائم ایوب، بابر اعظم، میر حمزہ، محمد رضوان، عبداللہ شفیق، نسیم شاہ اور خرم شہزاد شامل ہیں۔

ہیڈ کوچ جیس گلیسپی کے مطابق اعلان کردہ 12 کھلاڑیوں میں پلیئنگ الیون کون ہوں گے اس کا فیصلہ کل صبح میچ سے پہلے کیا جائے گا۔ 

پریس کانفرنس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جیس گلیسپی نے کہا ’پاکستان ٹیم کو کم بیک کر کرنا ہوگا، بطور ٹیم ہمیں اچھے فیصلے کرنے ہوں گے۔‘

پاکستان اور بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ کل راولپنڈی سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ سیریز میں بنگلا دیش کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔  


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts