محسن نقوی ایشین کرکٹ کونسل کے صدر کا عہدہ سنبھالنے کو تیار

image

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی جے شاہ کے بعد ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر کا عہدہ سنبھالنے کے لیے تیار ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رواں سال اے سی سی کی جانب سے اگلے 2 سال کے عرصے کے لیے محسن نقوی کے چیئرمین منتخب ہونے کی تصدیق کرے گا۔ جے شاہ کے عہدہ چھوڑنے کے بعد محسن نقوی نئی ذمہ داری سنبھالیں گے۔

ایک اور بھارتی ٹی وی نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ محسن نقوی اے سی سی کے نئے چیئرمین منتخب ہوں گے جبکہ فیصلے کا اعلان اسی سال کیا جائے گا۔

وزارت داخلہ یا پی سی بی، کس پوزیشن پر رہنا ہے، فیصلہ محسن نقوی کریں، رانا ثناء اللہ

خیال رہے کہ مسلسل تین مرتبہ اے سی سی کی صدارت سنبھالنے والے جے شاہ حال ہی میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے بلامقابلہ چیئرمین منتب ہوئے ہیں۔ آئی سی سی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد جے شاہ کو اے سی سی کی صدارت کو چھوڑنا ہوگا۔

یہ بھی ذہن میں رہے کہ اے سی سی کے صدر کو روٹیشن پالیسی پر بنایا جاتا ہے۔ موجودہ اے سی سی صدر اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ کو رواں برس جنوری میں ایک سال کی توسیع ملی تھی۔

جے شاہ رواں سال مسلسل تیسری مرتبہ اے سی سی کے صدر منتخب ہوئے تھے۔ اس سے قبل بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن جنوری 2021 تک اس عہدے پر براجمان رہے تھے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US