پاکستانی فاسٹ باؤلرز نے 2022 کے بعد سے ٹیسٹ کرکٹ میں محض 116 وکٹیں حاصل کیں

image

پاکستانی ٹیم کے فاسٹ باؤلرز نے سال 2022 کے بعد سے ٹیسٹ کرکٹ میں محض 116 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کے فاسٹ باؤلرز نے 17 ٹیسٹ میچز کی 34 اننگز میں 38.78 کی اوسط سے 116 وکٹیں حاصل کیں جبکہ دیگر ٹیموں کے مقابلے سب سے زیادہ رنز لٹائے۔

دوسرے ٹیسٹ میچ کا آخری دن، بنگلا دیش کی آسان ہدف کی جانب پیشقدمی جاری

فہرست میں جنوبی افریقا ٹاپ پر موجود ہے جس کے پیسرز نے 20 میچز میں 222 وکٹیں لیں جبکہ ایک وکٹ کا ایوریج 25.76 رہا۔ انگلش پیسرز نے 33 میچز میں 26.31 کی اوسط سے 398 وکٹیں لیں۔

آسٹریلیا تیسرے نمبر پر رہا جس کے پیسرز نے 26.94 کی اوسط سے 29 میچوں میں 309 وکٹیں حاصل کیں جبکہ کمزور بالنگ اٹیک کہلائے جانے والے روایتی حریف بھارت کے پیسرز نے 21 میچز میں 27.91 کی اوسط سے 161 وکٹیں حاصل کیں۔اس فہرست میں اگلا نمبر سری لنکا، نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز اور بنگلادیش کا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US