بابر اعظم ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ 10 سے بھی باہر ہوگئے

image

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم چار سال بعد بلے بازوں کی فہرست میں ٹاپ 10 سے بھی باہر ہوگئے۔

بنگلادیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھانے والے بابر اعظم کی پوزیشن مزید کمزور ہوگئی ہے، آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بابر اعظم ناقص کارکردگی کے باعث اب 712 پوائنٹس کے ساتھ 12ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

بابر اعظم نے بنگلادیش کے خلاف ہونے والی ٹیسٹ سیریز کی چار اننگز میں مجموعی طور پر 64 رنز بنائے جبکہ وہ دسمبر 2022 کے بعد سے ٹیسٹ کرکٹ میں نصف سنچری اسکور نہیں کرسکے ہیں۔

بابر اعظم کو سمجھانا مشکل ہوتا، وہ بہت ضدی تھے، محمد وسیم

آئی سی سی کی رینکنگ میں قومی ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان دسویں نمبر پر ہیں جبکہ بھارت کے روہت شرما، جیس وال اور ویرات کوہلی کی بدستور 6، ساتویں اور آٹھویں پوزیشن برقرار ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US