چھپن چھپائی کھیلتے ہوئے چار بچے فریزر میں دم گھٹنے سے ہلاک

image

شمال مشرقی نمیبیا میں چھپن چھپائی کھیلتے ہوئے ایک ناکارہ فریزر میں پھنس جانے سے چار کمسن بچے ہلاک ہو گئے۔

زمبیزی کے علاقائی پولیس کمانڈر اینڈریاس شیلو نے اے ایف پی کو بتایا کہ بچے، جن کی عمریں تین سے چھ برس کے درمیان تھیں، پیر کو فریزر میں چھپے جس کے بعد فریزر کا دروازہ لاک ہو گیا اور ہلاک ہو گئے۔

شیلو نے کہا کہ ’فریزر پر ایک ہک تھا جسے صرف باہر سے کھولا جا سکتا تھا۔ وہ تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک پھنسے رہے اور ان کا دم گھٹ گیا۔‘

صوبائی پولیس سربراہ نے کہا کہ دو بچے فریزر کے اندر ہی دم توڑ گئے جبکہ باقی دو کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال پہنچے تو انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔‘

بچوں میں سے ایک کی ماں کو اس لرزہ خیز واقعہ کا اس وقت پتا چلا جب وہ اپنے بیٹے کو پکارنے پر جواب نہ ملنے کے بعد اسے ڈھونڈنے گئی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts