پاکستان کرکٹ اس وقت آئی سی یو میں ہے، اسے ڈاکٹر کی ضرورت ہے، راشد لطیف

image

قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ اس وقت آئی سی یو میں ہے اور اسے ڈاکٹر کی ضرورت ہے۔

سابق وکٹ کیپر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے اندر مسلسل تبدیلیوں پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلسل خراب کارکردگی نے سابق کرکٹرز اور شائقین کو پلیئرز پر تنقید کرنے کیلئے اکسایا۔

سابق کرکٹر نے سوشل میڈیا پر وائرل اپنی ایک ویڈیو میں کہا کہ پاکستان کرکٹ اس وقت آئی سی یو میں ہے، انہیں ایک پیشہ ور ڈاکٹر کی ضرورت ہوگی۔

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024ء کیلئے ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان کر دیا گیا

راشد لطیف نے کہا کہ جسمانی اور مالی طور پر چیزوں کو چلانے کیلئے تکنیکی طور پر مضبوط حکمت عملی کی ضرورت ہے، آپ دیکھ سکتے ہیں کہ بہت سے مسائل ہیں، چاہے وہ میدان میں ہوں یا میدان سے باہر۔

قومی ٹیم کو ٹیسٹ فارمیٹ میں بڑا چیلنج درپیش ہے کیونکہ انہیں اگلے ماہ انگلینڈ جیسی مضبوط ٹیم کا سامنا کرنا ہے،اس سے قبل 2022میں اپنے آخری دورے کے دوران پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں 3-0سے شکست دی تھی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US