جنوبی افریقہ کو اپ سیٹ شکست، افغانستان نے چھ وکٹوں سے میدان مار لیا

image
جنوبی اور افریقہ اور افغانستان کے درمیان تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں افغانستان نے چھ وکٹوں سے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر فاتحانہ آغاز کر دیا۔

بدھ کو شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے مقررہ ہدف میچ کے 26 ویں اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر افغانستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم پوری ٹیم 34 اوورز میں 106 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

افغانستان نے ہدف کے تعاقب کا آغاز کیا تو رحمان اللہ گرباز اننگز کی پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔

ان کے بعد ریاض حسن 16، رحمت شاہ آٹھ، ہشمت اللہ شاہدی 16، عظمت اللہ عمرزئی 25 اور گُل بدین نائب نے 34 رنز سکور کیے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے لُنگی نگیڈی اور ایڈن مرکرم نے ایک ایک جبکہ بجورن فارچیون نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

جنوبی افریقہ نے اپنی اننگز کا آغاز کیا تو ٹیم کی پہلی وکٹ ریز ہینڈرکس کی صورت میں تیسرے اوور کے اختتام پر اس وقت گر گئی جب ٹیم کا مجموعی سکور 17 رنز تھے۔

اس کے بعد ایڈن مرکرم بھی پانچویں اوور میں دو رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ ویان مُلڈر 52 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

یوں سروعات سے جنوبی افریقہ کے بیٹنگ آرڈر کو مشکلات کا سامنا رہا۔ جنوبی افریقہ کے چار بیٹرز صفر پر ہی پویلین لوٹ گئے جبکہ تین کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل ہونے میں ناکام رہے۔

افغانستان کی جانب شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا گیا۔ فضل الحق فاروقی نے چار کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ ان کے علاوہ اے ایم غضنفر نے تین اور راشد خان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

جنوبی افریقہ اور افغانستان کے درمیان سیریز کے باقی دو میچز 20 اور 22 ستمبر کو شارجہ میں کھلیے جائیں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts