بابر اعظم کے حق میں بیان ، فخر زمان کو شوکاز نوٹس جاری

image

پاکستان کرکٹ بورڈ نے فخر زمان کی جانب سے بابر اعظم کے حق میں سوشل میڈیا پر بیان دینے پر ایکشن لے لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے پی سی بی نے فخر زمان کو شوکاز نوٹس جاری کردیا اور ان سے  21 اکتوبر تک جواب طلب کرلیا،فخر زمان سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ پلیئر ہیں۔

ایس سی او کے دوران اسلام آباد میں کسی جلسے یا دھرنے کی اجازت نہیں، وزارت داخلہ

فخر زمان نے بابر اعظم کے حق میں ٹویٹ کیا تھا،قومی کرکٹر فخر زمان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کو ڈراپ کرنا پریشان کن ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی کو بری پرفارمنس کے دوران بھارتی ٹیم نے نہیں نکالا تھا،بابراعظم پاکستان کے اب تک کے بہترین بلے باز ہیں۔

ایس سی او کے دوران اسلام آباد میں کسی جلسے یا دھرنے کی اجازت نہیں، وزارت داخلہ

بابراعظم کو ٹیم سے نکالنے سے پوری ٹیم کیلئے منفی پیغام جائے گا،ہمیں کھلاڑیوں کو مایوس کرنے کے بجائے ان کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US