دوسرا ٹیسٹ، ساجد خان کی شاندار باؤلنگ، انگلینڈ مشکلات کا شکار

image

ملتان میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ساجد خان کی شاندار باؤلنگ کی بدولت انگلینڈ کی ٹیم مشکلات کا شکار ہو گئی۔

دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز انگلینڈ کی پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور انگلینڈ نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 280 رنز بنا لیے ہیں۔

انگلینڈ نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 239 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ سے کیا لیکن 248 رنز پر ساجد خان نے برینڈن کیرس کو 4 رنز پر آؤٹ کر د یا یہ ان کی پانچویں وکٹ تھی۔

ملتان ٹیسٹ :عامر جمال فٹنس مسائل سے دوچار ہوگئے

میتھیو پوٹس کو بھی ساجد خان نے آؤٹ کیا وہ صرف چھ رنز بنا سکے، اس طرح انگلینڈ نے نو وکٹوں کے نقصان پر 280 رنز بنا لئے ہیں، اس طرح اب بھی انگلینڈ کو پاکستان کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لئے 86 رنز درکار ہیں اور اس کی ایک وکٹ باقی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے پہلی اننگز میں 366 رنز اسکور کیے تھے جبکہ انگلینڈ نے کھیل کے دوسرے روز 6 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز بنائے تھے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US