ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر امریکی صدر منتخب

image

امریکی صدارتی دوڑ میں ڈونلڈ ٹرمپ نے بازی مار لی، 277 الیکٹورل ووٹ حاصل کرتے ہوئے منزل تک پہنچ گئے

تازہ ترین نتائج کے مطابق، کئی ریاستوں میں پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی مکمل ہو چکی ہے اور مختلف علاقوں سے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

امریکی انتخابی مقابلے میں 538 الیکٹورل ووٹوں میں سے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے 277 ووٹ اپنے نام کر لیے، جبکہ ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس کو 226 ووٹ مل سکے۔

یاد رہے کہ صدارتی کرسی جیتنے کے لیے کسی بھی امیدوار کو کم از کم 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہوتے ہیں، جس کی بدولت ڈونلڈ ٹرمپ نے کامیابی کا ہدف حاصل کر لیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US