پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری پر شیخ وقاص اکرم کا بڑا اعلان

image

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے پارٹی رہنماؤں کی گرفتاری پر توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان کردیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پنجاب پولیس نے غیر قانونی طور پر پی ٹی آئی رہنماؤں کو حراست میں لیا، تمام رہنما ضمانت پر ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمر ایوب، احمد چٹھہ اور راجا بشارت کو حبس بے جا میں رکھا گیا، تمام رہنما ضمانت پر ہیں، صبح تک پارٹی رہنما رہا نہیں ہوئے تو توہین عدالت درخواست دائر کریں گے۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پنجاب پولیس کے غیر قانونی عمل کی مذمت کرتے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow