شامی باغی ملک کے اہم شہر حمص میں داخل ہو گئے ہیں اور اس وقت شدید لڑائی جاری ہے۔ صدر بشار الاسد کی دمشق چھوڑنے کی خبروں کی تردید کی ہے۔
- پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے نے اگلے ماہ 10 تاریخ سے اسلام آباد سے براہ راست پیرس کے لیے دوبارہ پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
- وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے سنیچر کو بشریٰ بی بی کے جمعے کے روز دیے گئے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ 'میں فُل آخر تک بشریٰ بی بی کے ساتھ تھا، کسی اور کے بارے میں اگر ان کی یہ رائے ہے تو یہ ان کی ذاتی رائے ہے اور ان سے ہی اس کے بارے میں پوچھیں۔'
- پاکستانی فوج نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں 22 شدت پسندوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔ فائرنگ سے سیکورٹی فورسز کے چھ اہلکار بھی مارے گئے ہیں۔
- جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مدارس رجسٹریشن بل کی منظوری سے متعلق حکومت کو ایک دن کی مہلت دے دی ہے۔
- جنوبی کوریا میں صدر کے پارلیمان کااجلاس اس وقت جاری ہے جبکہ ہزاروں مظاہرین پارلیمنٹ کی عمارت کے باہر احتجاج کے لیے موجود ہیں۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ صدر یون اپنے عہدے سے مستعفی ہوں۔
- جنوبی شام میں باغی افواج نے درعا کے زیادہ تر علاقے پر قبضہ کر لیا ہے۔ یہ وہ مقام ہے جہاں سے 2011 میں بشار الاسد کی حکومت کے خلاف بغاوت شروع ہوئی تھی۔
- وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے نو مئی اور 26 نومبر کو ملک کے خلاف بغاوتیں کی گئیں، اگر اِن کا احتساب نہ ہوا تو مستقبل کے لیے ایک دروازہ کھل جائے گا۔
- بلوچستان کے ضلع دُکی میں سکیورٹی فورسز کی ایک چیک پوسٹ پرحملے میں کم ازکم ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔
- شام کے وزیر خارجہ حسام الصباغ نے باغیوں کی جانب سے فوج سے کنٹرول لینے کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'علاقائی اور بین الاقوامی مداخلت خطے کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
شامی باغی حمص میں داخل اور شدید لڑائی جاری، بشار الاسد کی دمشق چھوڑنے کی خبروں کی تردید