شام کے وزیرِ داخلہ محمد الرحمان کا کہنا ہے کہ ’دمشق اور اس کے نواحی علاقوں میں انتہائی مضبوط سکیورٹی اور عسکری حصار بنایا گیا ہے اور کوئی بھی اس دفاعی لائن اور فوج کو عبور کرکے کسی عمارت میں داخل نہیں ہوسکتا۔‘
- باغی گروہ ہیئت تحریر شام کا کہنا ہے کہ وہ 'کسی بھی صورت میں' کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال نہیں کریں گے۔
- روسی وزیرِ خارجہ نے کہا ہے کہ باغی گروہ ہیئت تحریر شام کے عسکری آپریشن کی 'منصوبہ بندی لمبے عرصے پہلے کی گئی تھی۔‘
- اقوامِ متحدہ کے نمائندہ برائے شام گیئر پیڈرسن نے مطالبہ کیا ہے کہ شامی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اقتدار کی منتقلی کے حوالے سے سکیورٹی کونسل کی قرارداد کے تحت 'فوری سیاسی مذاکرات' ہونے چاہییں۔
- شام کے وزیرِ داخلہ محمد الرحمان کا کہنا ہے کہ ملک کی سکیورٹی فورسز نے دمشق کے گرد 'بہت مضبوط' حصار بنا رکھا ہے اور کوئی بھی اسے پار نہیں کر پائے گا۔
- شامی باغی ملک کے اہم شہر حمص میں داخل ہو گئے ہیں اور اس وقت شدید لڑائی جاری ہے۔ صدر بشار الاسد کی دمشق چھوڑنے کی خبروں کی تردید کی ہے۔
بشار الاسد کی دمشق چھوڑنے کی خبروں کی تردید، اقوامِ متحدہ کے نمائندے کا تنازع کے حل کے لیے ’فوری سیاسی مذاکرات‘ کا مطالبہ