باغیوں کا حمص پر قبضے کے بعد دارالحکومت دمشق میں داخل ہونے کا دعویٰ

شام میں بشارالاسد مخالف باغیوں نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر دعویٰ کیا ہے کہ ان کی فوجیں دارالحکومت دمشق میں داخل ہو رہی ہیں دوسری جانب باغیوں کے شام کے تیسرے بڑے شہر حمص پر قبضے کی بھی اطلاعات ہیں۔
  • باغی گروہ ہیئت تحریر شام کا کہنا ہے کہ وہ ’کسی بھی صورت میں‘ کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال نہیں کریں گے۔
  • روسی وزیرِ خارجہ نے کہا ہے کہ باغی گروہ ہیئت تحریر شام کے عسکری آپریشن کی ’منصوبہ بندی لمبے عرصے پہلے کی گئی تھی۔‘
  • اقوامِ متحدہ کے نمائندہ برائے شام گیئر پیڈرسن نے مطالبہ کیا ہے کہ شامی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اقتدار کی منتقلی کے حوالے سے سکیورٹی کونسل کی قرارداد کے تحت ’فوری سیاسی مذاکرات‘ ہونے چاہییں۔
  • شام کے وزیرِ داخلہ محمد الرحمان کا کہنا ہے کہ ملک کی سکیورٹی فورسز نے دمشق کے گرد 'بہت مضبوط' حصار بنا رکھا ہے اور کوئی بھی اسے پار نہیں کر پائے گا۔
  • شامی باغی ملک کے اہم شہر حمص میں داخل ہو گئے ہیں اور اس وقت شدید لڑائی جاری ہے۔ صدر بشار الاسد کی دمشق چھوڑنے کی خبروں کی تردید کی ہے۔

باغیوں کا حمص پر قبضے کے بعد دارالحکومت دمشق میں داخل ہونے کا دعویٰ


News Source

مزید خبریں

BBC

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts