بارات اچانک جنازے میں بدل گئی۔۔ گھوڑے پر سوار دلہا پلک جھپکتے ہی دم توڑ گیا! آخری لمحات کی ویڈیو

image

شادی کا دن ہر دلہا اور دلہن کے لیے ایک خواب کی طرح ہوتا ہے، جہاں خوشیاں، محبت اور نیا آغاز ہوتا ہے، لیکن کبھی کبھی تقدیر میں کچھ اور ہی لکھا ہوتا ہے۔ مدھیہ پردیش کے علاقے شیوپور سے ایک دل دہلا دینے والی خبر سامنے آئی ہے، جہاں شادی کی تقریب سے پہلے ہی ایک دلہا اپنی زندگی کی سب سے بڑی خوشی کے لمحے میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

پردیپ جاٹ، جو گھوڑی پر سوار ہو کر اپنی دلہن کو لینے جا رہا تھا، ایک لمحے میں اپنی خوشیوں سے محروم ہو گیا۔ باراتی ڈانس کر رہے تھے اور پردیپ بھی گھوڑی پر بیٹھا ہوا تھا کہ اچانک وہ گھوڑے سے گر گیا۔ دلہے کو فوراً اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن بدقسمتی سے ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

رسم کے مطابق پردیپ کو گھوڑی سے اتر کر ڈانس کرنا تھا، لیکن یہ لمحہ اس کے لیے آخری ثابت ہوا۔ حادثے کے بعد پولیس نے اس کی موت کی اصل وجہ جاننے کے لیے پوسٹ مارٹم کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ واقعہ ہر کسی کو یاد دلاتا ہے کہ زندگی کتنی غیر متوقع اور نازک ہے، اور خوشیوں کے لمحے کب غم میں بدل جائیں، کچھ کہا نہیں جا سکتا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts