آنٹی کو ناگن فلم کا آڈیشن دینا تھا۔۔ربیکا کی شادی میں والدہ کا انوکھا ہیئر اسٹائل اور کپڑے ! صارفین خوفزدہ

image

"ہم تو ربیکا سے زیادہ آنٹی کے لُک کا انتظار کر رہے تھے، اور انہوں نے واقعی مایوس نہیں کیا!"

"یہ تو خود چالیسویں بار دلہن بنی ہوئی ہیں، بالکل اپنی بیٹی کی طرح!"

"سب ٹھیک ہے، لیکن بیٹی کی بارات پر ماں ہی دلہن کیوں بن گئی؟"

"واقعی عجیب لگ رہا ہے، آنٹی کا لُک دیکھ کر میں خود شرمندہ ہوگئی ہوں۔"

"لگتا ہے آنٹی ناگن کے آڈیشن کی تیاری کر رہی ہیں. دیکھ کر ڈر لگ رہا ہے!"

کراچی میں ہونے والی ربیکا خان اور حسین ترین کی شادی اس وقت سوشل میڈیا کا سب سے زیادہ زیرِ بحث موضوع بن چکی ہے۔ نکاح، سنگیت، بارات اور رخصتی ہر تقریب میں ربیکا خان نے پُرتعیش اور چمکتے دمکتے لباس پہن کر سب کی توجہ حاصل کی۔ مگر ان تقریبات میں اصل ہنگامہ ربیکا کی والدہ کے لباس نے کھڑا کیا، جو ہر فنکشن میں بیٹی سے کم دلہن نظر نہیں آئیں۔

تقریبات کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی کہ آخر ماں کو بیٹی کے بڑے دن پر اتنے ہی بھاری اور دلہن جیسے جوڑے پہننے کی کیا ضرورت تھی۔ صارفین کا کہنا ہے کہ بیٹی کی شادی پر ماں کا حد سے زیادہ تیار ہونا نہ صرف غیر ضروری تھا بلکہ اس سے کئی جگہوں پر ربیکا کا لُک بھی دب گیا۔

تقریب کی ہر ویڈیو اور تصویر پر طنزیہ اور مزاحیہ تبصرے جاری ہیں، اور یوں لگتا ہے کہ جیسے ربیکاخان کی شادی کی چمک دمک سے زیادہ آنٹی کے دلہنی فیشن نے انٹرنیٹ کو گرما دیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US