اوور ایکٹنگ دیکھ کر فلم کے پیسے ضائع۔۔ نیلوفر میں ماہرہ خان نے رو کر سب کے آنسو نکال دیے ، ویڈیو

image

“سرد تاثرات، اچھا خاصا پراجیکٹ برباد کر دیا، سمجھ نہیں آتا اسے اتنا بڑا اسٹار کس کارکردگی نے بنایا؟”

“یہ کردار حُمایمہ ملک کو دینا چاہیے تھا۔”

“اور پھر بھی لوگ ماہرہ کا موازنہ صبا قمر جیسی لیجنڈ سے کرتے ہیں؟ حیرت ہے!”

“رونے کا اصل فن تو ہِرا مانی کے پاس ہے، وہ ہر ڈرامے میں بھی کمال کرتی ہے، ماہرہ تو بس جذبات کی نقل کر رہی ہے۔”

پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان، جو 11.7 ملین انسٹا فالوورز کے ساتھ عالمی شہرت رکھتی ہیں، آج کل اپنی نئی رومانوی فلم نیلوفر کے باعث خبروں میں ہیں۔ لیکن اسی دوران سوشل میڈیا پر ایک لیکڈ سین نے ان کے لیے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ یہ ویڈیو سینما میں موجود ایک فین نے ریکارڈ کر کے پوسٹ کیا، جس میں ماہرہ نیلوفر کے کردار میں جذباتی کیفیت میں نظر آتی ہیں، کبھی روتے ہوئے اور کبھی اپنے آپ کو کوستے ہوئے۔ مگر یہ منظر جتنا اثر چھوڑنا چاہتا تھا، عوام کے مطابق اتنا طاقتور ثابت نہیں ہوا۔

ویڈیو سامنے آتے ہی تنقید کا طوفان اٹھ کھڑا ہوا۔ صارفین کا کہنا ہے کہ ماہرہ اس جذباتی لمحے کی گہرائی کو اس شدت سے نہیں دکھا سکیں جو کردار کا تقاضا تھا۔ کئی لوگوں نے کہا کہ وہ جذبات سے خالی اور بے تاثر دکھائی دیں، جس کی وجہ سے پورے منظر کا اثر ختم ہوگیا۔ کچھ نے یہاں تک لکھ دیا کہ یہ فلم ماہرہ کے لیے بہترین موقع تھی، مگر کمزور ایکٹنگ نے توقعات پر پانی پھیر دیا۔

سوشل میڈیا پر چلنے والی اس بحث نے فلم نیلوفر کی مقبولیت کو ایک نئے زاویے سے سامنے لایا ہے۔ جہاں ایک جانب ماہرہ خان کا اسٹارڈم انہیں ہمیشہ توجہ دلاتا ہے، وہیں دوسری جانب یہ تنقید ان کے لیے ایک سنجیدہ سوال بھی پیدا کر رہی ہے کہ کیا بڑے نام کے ساتھ بڑے پرفارمنس کی بھی ذمہ داری بڑھ جاتی ہے؟ فلم ابھی سینما گھروں میں جاری ہے اور دیکھنا یہ ہے کہ عوام اس ایک سین سے آگے بڑھ کر ماہرہ کے کردار کو کیسے دیکھتے ہیں، یا یہ بحث فلم کی مجموعی پذیرائی پر اثر ڈالتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US