گاڑی میں آگ اور دلہا کو ڈرپ لگ گئی۔۔ ربیکا خان کی بارات میں ہوئے حادثات کو لوگوں نے مذاق کیوں بنا دیا؟

image

"تو ربیکا اس میں نہیں تھی؟"

"اب یہ پورا سال اسی پر ولاگ بنائے گی۔"

"یہ تو ضرور کوئی پبلسٹی اسٹنٹ ہوگا۔"

"یہ تو بالکل ڈرامہ میری زندگی ہے تُو کا سین لگ رہا ہے۔"

سوشل میڈیا انفلوئنسر ربیکا خان اس وقت مسلسل خبروں میں ہیں، کبھی اپنے طویل شادی کے سلسلے کی وجہ سے، اور کبھی اپنی ہر تقریب کی شاندار جھلکیوں کے باعث۔ پہلے منگنی اور باات پکی کے کئی ایونٹس، پھر نکاح سے پہلے کے لمبے سلسلے، اور آخرکار گزشتہ رات ان کی بارات کے ساتھ وہ باضابطہ طور پر مسز حسین ترین بن گئیں۔

تقریبِ بارات میں ربیکا ہمیشہ کی طرح خوبصورت اور نمایاں نظر آئیں۔ لیکن اسی شام ایک ایسا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس نے پوری خوشی کا منظر بدل دیا۔ شادی ہال کی پارکنگ میں اچانک ایک کار نے آگ پکڑ لی۔ دیکھتے ہی دیکھتے گاڑی شعلوں میں لپٹ گئی، دھواں فضا میں اٹھنے لگا اور وہاں موجود لوگ حیرت اور خوف سے ویڈیوز بنانے لگے۔ چند ہی منٹوں میں یہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں اور تبصروں کا طوفان شروع ہو گیا۔

چونکہ ربیکا کی شادی پہلے ہی ”بہت زیادہ ایونٹس والی“ کہہ کر ٹرول کی جا رہی تھی، اس جلتی ہوئی گاڑی کی ویڈیو نے مزید مذاق اور تنقید کو جنم دے دیا۔ کچھ لوگوں نے اسے اتفاقی حادثہ کہا، تو کئی نے اسے ”پبلسٹی اسٹنٹ“ قرار دے کر طنز کیا۔ کچھ نے اس واقعے کو ڈرامہ "میری زندگی ہے تُو" سے تشبیہ دیتے ہوئے مزید ٹرولنگ شروع کر دی۔

حیرت کی بات یہ ہے کہ جہاں اس حادثے نے لوگوں میں خوف پیدا کیا، وہیں ایک بڑا حصہ ایسا بھی تھا جو صرف اس بات پر غور کر رہا تھا کہ اب ربیکا اس واقعے پر کتنے وولاگز بنائیں گی۔ دوسری طرف کچھ دیر بعد دلہا کے ہاتھ کی تصاویر بھی وائرل ہونے لگیں جس میں ڈرپ لگی دیکھی جاسکتی تھی البتہ یہ سامنے نہیں آیا کہ حسین ترین کی طبعیت کواچانک کیا ہوا لیکن لوگوں نے ان کی تصاویر کو بھی پبلسٹی اسٹنٹ کا نام دیا۔

واقعہ حقیقتاً خطرناک تھا، مگر سوشل میڈیا نے اسے ایک سنجیدہ حادثے سے زیادہ "انٹرنیٹ ڈرامہ" قرار دیا۔ ربیکا خان کی شادی کا سفر جتنا لمبا رہا، اس میں ہونے والا یہ غیر متوقع واقعہ بھی اتنا ہی شور مچا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US