عماد وسیم سے مبینہ تعلقات، سوشل میڈیا انفلوئنسر کا ردعمل سامنے آگیا

image
قومی کرکٹر عماد وسیم اور سوشل میڈیا انفلوئنسر نائلہ راجا کے مبینہ تعلقات سے متعلق افواہیں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں، تاہم نائلہ راجا نے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے سختی سے تردید کی ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جو لندن میں خفیہ طور پر بنائی گئی، جس میں عماد وسیم کو ایک خاتون کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

چونکہ ویڈیو پیچھے سے بنائی گئی ہے اور بہت ہی کم سیکنڈز کی ہے، اس لیے دونوں کے درمیان تعلق صحیح سے واضح نہیں ہو رہا۔

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو بہت زیادہ وائرل ہو رہی ہے اور کرکٹر پر اہلیہ سے بے وفائی کا الزام بھی لگایا جا رہا ہے۔

حال ہی میں عماد وسیم کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش ہوئی، ان کی اہلیہ ثانیہ اشفاق نے بیٹے کی پیدائش کی خبر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے اکیلے نو ماہ تک اسے اپنی کوکھ میں رکھا، اللہ انہیں ہمت دے تاکہ وہ آگے کا سفر بھی طے کر سکیں، زیان۔

سوشل میڈیا صارفین کے مطابق عماد وسیم کی اہلیہ نے انسٹاگرام پر اپنی پروفائل بائیو پر درج معلومات بھی تبدیل کر دی ہے۔

پہلے وہاں پر عماد وسیم کی اہلیہ لکھا ہوا تھا، مگر اب ان کی بائیو میں صرف عنایا عماد اور ریان عماد کی ماما لکھا ہوا ہے۔

علاوہ ازیں ثانیہ اشفاق نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے عماد وسیم کے ساتھ اپنی تمام تصاویر بھی ڈیلیٹ کر دی ہیں، تاہم عماد وسیم کے اکاؤنٹ پر اہلیہ کے ساتھ تصاویر بدستور موجود ہیں۔

جب کہ دونوں ایک دوسرے کو تاحال فالو کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ عماد وسیم کی جانب سے ان افواہوں پر ابھی تک کوئی ردعمل نہیں آیا ہے، تاہم نائلہ راجا نے سوشل میڈیا پر ان افواہوں کی تردید کی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ انہوں نے عماد وسیم سے ملاقات کی تصویر خود اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی اور یہ ویڈیو غلط طریقے سے بنائی گئی ہے اور اس میں دیگر لوگوں کو نہیں دکھایا گیا جو ان کے ساتھ موجود تھے۔

نائلہ راجا کے مطابق ان کی ملاقات عماد وسیم سے اتفاقاً ہوئی تھی، اس کے پیچھے کوئی اور مقصد نہیں تھا، ساتھ ہی انہوں نے خود کو اس معاملے سے دور رکھنے کی بھی درخواست کی۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts