جہاں عزت نہیں وہاں کام نہیں کروں گی،علیزے شاہ

image

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو پیغام میں اداکارہ علیزے شاہ نے کہا کہ اداکاروں کی زندگی بہت مشکل ہوتی ہے اور ہمیں ایک ڈرامے کے چیک تین تین ماہ کے بعد ملتے ہیں، ہمیں اپنی کمائی کے لیے لوگوں سے بات کرنی پڑ رہی ہوتی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ جب چیک دیا جاتا ہے تو ایسا لگتا ہے ہم پر کوئی احسان کیا جارہا ہے اور کہا جاتا ہے کہ ہم آپ کے لیے اتنا تو کررہے ہیں جتنا آپ کا گزارہ ہوجائے۔

علیزے شاہ کا کہنا تھا کہ میری انڈسٹری میں کام نہ کرنے کی یہی وجہ ہے، کہا جاتا ہے اپنی پروڈکشن میں کام دے کر احسان کررہے ہیں تو اپنا احسان آپ اپنے پاس رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ جہاں کام میں عزت نہیں ہے وہاں آپ کیسے کام کرو گے، میرے اوپر میمز بنائی گئیں ٹرول کیا گیا ہے


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow