کومل میر کی نئی لک اور پرفارمنس نے سوشل میڈیا صارفین کو حیرت میں ڈال دیا۔’گونج‘ کی پہلی قسط کے بعد ان پر کاسمیٹک سرجری اور اوور ایکٹنگ کے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔
اداکارہ"کومل میر"، جو "عہدِ وفا" جیسے مقبول ڈرامے سے شہرت حاصل کر چکی ہیں، ان دنوں نئے ڈرامہ سیریل "گونج" میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔اس پروجیکٹ میں وہ ایک مختلف روپ میں نظر آئیں، جس کے بارے میں سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ انہوں نے "کاسمیٹک سرجری"کرائی ہے اور ان کا وزن بھی بڑھا ہے۔ڈرامے کی پہلی قسط نشر ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے ان کی"ظاہری تبدیلی" اور "اداکاری کے انداز" پر تنقیدی تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ متعدد صارفین نے کہا کہ کومل کی موجودہ شکل ان کی سابقہشخصیت سے مختلف لگتی ہے اور یہ تبدیلی ان کے چہرے کے تاثر کو متاثر کر رہی ہے۔ایک صارف نے تبصرہ کیا:"کومل اوور ایکٹنگ کر رہی ہے، جذباتی مناظر میں قدرتی تاثر نہیں آ رہا"۔جبکہ ایک اور نے لکھا:"یہ بوٹاکس فیس کیوں لگ رہی ہے؟ وہ پہلے زیادہ خوبصورت تھیں"۔کچھ ناظرین نے ان کی اداکاری کو "غیر فطری اور حد سے زیادہ جذباتی"قرار دیا، جبکہ دیگر نے ان کے نئے لک پر سوالات اٹھائے۔اداکاری اور ظاہری تبدیلیوں پر تنقید کے باوجود، کومل میر کا نیا کردار ڈرامے کی کہانی میں ایک اہم موڑ ثابت ہو سکتا ہے، اور آئندہ اقساط میں ان کی پرفارمنس پر مزید بحث متوقع ہے۔