بھارتی میوزک آئیکون اور اداکار "دلجیت دوسانجھ" نے پاکستانی لیجنڈری گلوکار "سجاد علی" سے اپنی محبت کا اظہار کر کے مداحوں کے دل جیت لیے۔
دلجیت نے حالیہ دنوں میں انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس کے بیک گراؤنڈ میں سجاد علی کا مقبول گانا "راوی" بج رہا تھا۔
اس دلکش لمحے کو شائقین نے دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی پل قرار دیا، اور سوشل میڈیا پر اسے فن اور موسیقی کی سرحدوں سے بالاتر طاقت قرار دیا گیا۔
دلجیت ان دنوں فلم "'سردار جی 3'"میں پاکستانی اداکارہ"ہانیہ عامر"کے ساتھ کام کرنے پر بھارتی میڈیا کی تنقید کی زد میں ہیں۔ تاہم، ان کے مداح اور فنکار برادری دونوں طرف سے ان کے ساتھ کھڑی دکھائی دی۔
دلجیت نے واضح کیا کہ فلم کی شوٹنگ فروری میں مکمل ہو چکی تھی اور اس وقت کوئی تنازع موجود نہیں تھا۔ "'سردار جی 3'"کو بھارت سمیت دنیا بھر میں "27 جون" کو ریلیز کیا گیا۔