ارطغرل غازی کا اہم انکشاف: پاکستان میں کام کرنے کو تیار ہوں

image

ترک ڈرامہ "ارطغرل غازی"سے بین الاقوامی شہرت حاصل کرنے والے معروف اداکار "اینگن التان دوزیاتا" نے ایک حالیہ انٹرویو میں پاکستانی عوام کے لیے اپنی محبت اور جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہیں پاکستان میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تو وہ ضرور قبول کریں گے۔

اینگن التان کا کہنا تھا کہ "ارطغرل "کی کامیابی نے ان کے کیریئر کو ایک نئی بلندی دی، لیکن جو محبت انہیں پاکستان میں ملی، وہ دنیا کے کسی اور ملک میں محسوس نہیں ہوئی۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ کراچی میں ان کے ایک دورے کے دوران مسجد کے باہر مداحوں کا اتنا بڑا ہجوم جمع ہو گیا کہ "نیشنل گارڈ کو طلب کرنا پڑا"۔

اداکار نے کہا،"ارطغرل "صرف ایک ڈرامہ نہیں بلکہ ایک پیغام تھا۔ اس نے نوجوانوں کو اسلامی تاریخ سے جوڑا اور اُنہیں اپنے ورثے پر فخر کرنا سکھایا"۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان "ثقافتی اقدار میں گہری ہم آہنگی "ہے، اور اسی وجہ سے وہ یہاں کام کرنے میں بھرپور دلچسپی رکھتے ہیں ۔

“اگر اسکرپٹ اچھا ہو اور پیغام مثبت ہو، تو میں ضرور پاکستان میں اداکاری کے لیے تیار ہوں”۔

اینگن نے ایک موقع پر یہ بھی کہا کہ انہیں"شاہ رخ خان سے بھی زیادہ محبت پاکستان میں ملی"، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ "ارطغرل "نے صرف اسکرین پر نہیں بلکہ دلوں پر بھی راج کیا ہے۔

اداکار کا یہ بیان پاکستانی شائقین کے لیے کسی خوشخبری سے کم نہیں، اور اگر وہ واقعی کسی پاکستانی پروجیکٹ کا حصہ بنتے ہیں، تو یہ دونوں ممالک کے درمیان فن و ثقافت کے رشتے کو مزید مضبوط کرے گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow