نیپرا کا بڑا ریلیف: بجلی تین ماہ کے لیے فی یونٹ 1 روپے 89 پیسے سستی

image

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی صارفین کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ملک بھر میں بجلی فی یونٹ 1 روپے 89 پیسے سستی کرنے کی منظوری دے دی۔ یہ ریلیف اگست، ستمبر اور اکتوبر کے مہینوں میں ہر ماہ دیا جائے گا۔

نیپرا کے فیصلے کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت پورے ملک پر ہوگا جس سے صارفین کو مجموعی طور پر 55 ارب 87 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔ یہ سہولت گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی (اپریل تا جون) کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔

نیپرا نے فیصلے کا حتمی نوٹیفکیشن وفاقی حکومت کو ارسال کر دیا ہے۔

علاوہ ازیں نیپرا نے جون کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بھی بجلی فی یونٹ 78 پیسے سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اس کمی کا ریلیف صارفین کو اگست کے بلوں میں منتقل کیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US