جونز کریک اوپن اسکواش ٹورنامنٹ: اشعب عرفان فاتح

image

پاکستانی اسکواش پلیئر اشعب عرفان نے امریکا میں کھیلے گئے جونز کریک اوپن اسکواش ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ 12 ہزار ڈالر انعامی رقم کے حامل اس ٹورنامنٹ کے فائنل میں اشعب عرفان نے ملائیشیا کے کھلاڑی نیتھن کیوے کو شکست دی۔

فائنل میچ میں اشعب عرفان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 40 منٹ میں 1-3 سے کامیابی حاصل کی۔ پاکستانی کھلاڑی نے پہلا گیم 8-11 سے ہارنے کے بعد شاندار کم بیک کیا اور اگلے تین گیمز 11-2، 11-2 اور 11-6 سے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

واضح رہے کہ یہ رواں سال اشعب عرفان کا تیسرا پی ایس اے ٹائٹل ہے جو پاکستانی اسکواش کے لیے ایک خوش آئند پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US