پشاور زلمی اور زلمی فاونڈیشن کے چئیرمین جاوید آفریدی نے افغانستان میں زلزلے سے تباہی اور جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں جاوید آفریدی نے تحریر کیا کہ افغانستان میں زلزلے سے ہونیوالے نقصان پر اٖفغان بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں
جاوید آفریدی نے زلمی فاونڈیشن کی جانب سے افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لیے ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان کیا اور کہا کہ وہ زلزلے میں زخمی ہونیوالے کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں
زلمی فاؤنڈیشن ماضی میں بھی افغانستان میں ہونیوالی قدرتی آفات پر افغان بھائیوں سے اظہار یک جہتی اور امداد فراہم کرچکے ہیں ۔