ٹریژری بلز کی نیلامی سے کتنی رقم حاصل ہوئی؟ اسٹیٹ بینک نے بتادیا

image

اسٹیٹ بنک نے ٹریژری بلز کی نیلامی سے 1477 ارب روپے حاصل کیے۔ اسٹیٹ بنک کے مطابق ٹریژری بلوں کی نیلامی سے 400 ارب روپے حاصل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا تاہم مطلوبہ ہدف سے زیادہ 1477 ارب روپے حاصل کیے گئے۔

ایک ماہ کی مدت کے ٹریژری بلز کی نیلامی سے 580 ارب روپے، 3 ماہ 318 ارب روپے، 6 ماہ میں 170 ارب روپے اور ایک سال کی مدت کے ٹریژری بلز کی نیلامی سے 409 ارب روپے حاصل ہوئے۔

ایک ماہ کے ٹریژری بلز پر منافع کی شرح میں 15بیسز پوائنٹس کی کمی آئی ہے جبکہ دیگر مدت کے ٹریژری بلز پر منافع کی گزشتہ شرح برقرار رکھی گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US