پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ، انڈیکس کہاں پہنچ گیا؟

image

کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس نے نئی تاریخ رقم کر دی۔

کاروبار کے پہلے سیشن کے دوران انڈیکس میں 1106 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ہوا اور یہ 153,771 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا جو پی ایس ایکس کی اب تک کی سب سے بلند ترین سطح ہے۔

گزشتہ روز بھی حصص بازار میں مثبت رجحان رہا تھا اور 100 انڈیکس 463 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 152,665 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ اس دوران 95 کروڑ شیئرز کے سودے 46 ارب روپے میں طے پائے، جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 18 ارب روپے کا اضافہ ہوا اور یہ بڑھ کر 17 ہزار 982 ارب روپے تک جا پہنچی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US