اسلام آباد : پاکستان اورچین نے بی ٹو بی کانفرنس کے دوران آئی ٹی کے شعبہ میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے مفاہمت کی 9 یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔
جمعہ کو وزارت آئی ٹی و ٹیلیکام سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیربرائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ کے دورۂ چین میں دوسری پاک۔چین بزنس ٹو بزنس کانفرنس کے دوران اہم ایم او یوز پر دستخط کیے گئے ہیں۔
یہ معاہدے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز، ڈیجیٹل تعاون اور سرمایہ کاری کے فروغ پر مبنی ہیں۔ ان معاہدوں میں وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام اور ایم آئی آئی ٹی کے درمیان ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں تعاون پر جی ٹو جی ایم او یو، ہواوے ٹیکنالوجیز اور این ٹی سی پاکستان کے درمیان فائبرائزیشن اور سرکاری کنیکٹیویٹی میں جی ٹو جی تعاون کا معاہدہ، علی بابا انٹرنیشنل ڈجیٹل کامرس اور ایگنائیٹ کے درمیان کیپیسٹی بلڈنگ اور اشتراک کا جی ٹو بی ایم او یو شامل ہیں۔
وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام اور پاک چائنا انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ (پی سی آئی سی ایل) کے درمیان جی ٹو بی ایم او یو، وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام اور زیڈ ٹی ای کے درمیان نوجوانوں کی تربیت اور اسکل ڈیولپمنٹ پر جی ٹو بی معاہدہ، وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام اور چائنا سب میرین کیبل کنسٹرکشن کمپنی لمیٹڈ (سی ایس سی سی ) کے درمیان جی ٹو بی ایم او یو، وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام اور گووڈونگ گروپ کے درمیان جی ٹو بی ایم او یو، پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ (پی ایس ای بی) اور شنگھائی لِنگانگ انٹرنیشنل ڈیٹا انڈسٹری انسٹیٹیوٹ (ایس ایچ ایل آئی ڈی) کے درمیان جی ٹو بی ایم او یو اور پاکستان میں جدید ڈیٹا سینٹرز کے قیام کا سنگِ میل منصوبہ زیڈ ٹی ای اور سکائی 47 کے درمیان ڈیٹا سینٹر کے معاہدوں پر دستخط شامل ہیں۔