اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود کو 11 فیصد کی سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس گورنراسٹیٹ بینک کی زیر صدارت ہوا جس میں شرح سود موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔
واضح رہے کہ جون اور جولائی کے لیے بھی مرکزی بینک نے شرح سود میں کسی قسم کی تبدیلی نہ کرتے ہوئے اسے 11 فیصد پر برقرار رکھا تھا۔