کراچی کا باڈی بلڈر مسٹر یونیورس مقابلے کا فاتح، واپس پہنچنے پر شاندار استقبال

image

پاکستانی باڈی بلڈر شہروز خان نے تھائی لینڈ کے شہر پٹایا میں منعقد ہونے والے باوقار مسٹر یونیورس مقابلے میں 70+ کلو گرام وزن کے زمرے میں گولڈ میڈل جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔

کراچی کے علاقہ ملیر سے تعلق رکھنے والے شہروز نے مضبوط بین الاقوامی دعویداروں کو پیچھے چھوڑ کر ٹاپ پوزیشن حاصل کی اور عالمی سطح پر پاکستانی پرچم کو فخر سے بلند کیا۔ پاکستان واپسی پر شہروز خان کا کراچی ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا۔

چیمپیئن نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ "میں اس کامیابی کے لیے اللہ کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے۔ بیرون ملک گولڈ میڈل جیتنا کبھی بھی آسان نہیں ہوتا۔ سخت خوراک، سخت تربیت اور میرے اہل خانہ اور کوچ کی دعاؤں سے یہ ممکن ہوا۔

اس فتح نے حکام سے پاکستان کے باڈی بلڈنگ ٹیلنٹ کو سہولیات اور مواقع فراہم کرنے کے لیے نئے مطالبات کو جنم دیا ہے تاکہ وہ بین الاقوامی میدانوں میں چمکتے رہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US