یو اے ای کو ہرا کر پاکستان نے سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا

image

دبئی : ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے اہم میچ میں پاکستان نے یو اے ای کو 41 رنز سے شکست دے کر سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

پاکستان کے 147 رنز کے ہدف کے تعاقب میں یو اے ای کی ٹیم پاکستانی بولرز کے سامنے کھل کر نہ کھیل سکی اور 18 ویں اوور میں 105 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ یو اے ای کی جانب سے راہول چوپڑا 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور ابرار احمد نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ صائم ایوب اور سلمان علی آغا نے ایک، ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ میں گروپ اے سے بھارت اور پاکستان نے سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا جبکہ عمان اور یو اے ای ٹرافی کی ریس سے باہر ہوگئے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US