ملک بھر کی سونے کی مارکیٹوں میں قیمتوں نے ایک اور ریکارڈ توڑ دیا ہے اور فی تولہ سونا نئی تاریخ ساز سطح پر پہنچ گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 3 ہزار 400 روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 93 ہزار 700 روپے تک پہنچ گیا، جو اب تک کی بلند ترین قیمت ہے۔
کراچی سمیت دیگر شہروں میں سونے کی قیمت چار لاکھ کے قریب جا پہنچی ہے، جبکہ 10 گرام سونا بھی 2 ہزار 915 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 37 ہزار 534 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کا بھاؤ 34 ڈالر بڑھ کر 3 ہزار 719 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا۔