پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی: 100 انڈیکس 1 لاکھ 58 ہزار 475 پوائنٹس پر پہنچ گیا

image

اسلام آباد : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کو تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 920.53 پوائنٹ اضافے کے بعد ایک لاکھ 58 ہزار 475 پوائنٹس تک پہنچ گیا جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔

دن ساڑھے 12 بجے تک حصص مارکیٹ میں مجموعی طور پر 469 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، 267 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 186 کی قیمتوں میں کمی اور 16 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

مجموعی طور پر 81 کروڑ 71 لاکھ 87 ہزار 757 حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 27.17 ارب روپے تھی۔ کے ایس ای 30 انڈیکس 265.14 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 48 ہزار 299 پوائنٹس اور اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 1253.67 پوائنٹ اضافے کے بعد دو لاکھ 35 ہزار 369.42 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 15.61 ارب روپے کے سودے طے پائے۔ کے الیکٹرک، پیس پاکستان لمیٹڈ اور سینرجیکو پاکستان کے حصص کی سب سے زیادہ خرید وفروخت ہوئی۔ فرسٹ النور مداروا، گلستان سپننگ ملز اور سروس انڈسٹری ٹیکسائل لمیٹڈ سرفہرست ایڈوانسر کمپنیاں رہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US