عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر میں کمی کے اثرات پاکستان کی صرافہ مارکیٹ میں بھی دیکھے گئے جہاں قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ آل پاکستان صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر کی مارکیٹوں میں فی تولہ سونا ایک ہزار روپے سستا ہوکر 3 لاکھ 95 ہزار 800 روپے پر آگیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 858 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد یہ 3 لاکھ 39 ہزار 334 روپے پر پہنچ گئی۔
ادھر بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قدر میں گراوٹ دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 10 ڈالر کمی کے ساتھ 3 ہزار 740 ڈالر پر ٹریڈ ہوا۔