ایبٹ آباد: لیڈی ڈاکٹر کے اغوا کا الزام، سہیلی شوہر سمیت زیر حراست

image

ایبٹ آباد میں لیڈی ڈاکٹر کے اغوا کے الزام میں پولیس نے قریبی سہیلی اور اس کے شوہر کو گرفتار کرلیا۔ واقعے کی ابتدائی رپورٹ تھانہ کینٹ میں درج کی گئی ہے۔

ایبٹ آباد ڈی ایچ کیو اسپتال میں تعینات ڈاکٹر وردہ، ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد گھر روانہ ہورہی تھیں کہ جمعرات کی شام تھانہ کینٹ کی حدود سے اسے اغوا کرلیا گیا۔ ڈاکٹر وردہ کے والد مشتاق ولد انور کے مطابق، ان کی بیٹی اپنی سہیلی زوجہ وحید سے 67 تولے سونا واپس لینے گئی تھیں جو اس نے بطور امانت رکھا تھا، اور اسی دوران لاپتا ہو گئی۔

الزام پر نامزد ہونے والی زوجہ وحید کے شوہر تاجر رہنما وحید نے کہا کہ ان کی اہلیہ اور ڈاکٹر وردہ کی آپس میں گہری دوستی تھی اور وہ اس واقعے میں ملوث نہیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد پولیس نے والد کی رپورٹ پر خاتون اور اس کے خاوند کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US