فیصل آباد کے علاقے غلام محمد آباد میں خوفناک واقعہ پیش آیا جہاں رقم کے تنازع پر ملزمان نے اظہر نامی شخص کو اس کی بیوی کے سامنے تیل چھڑک کر آگ لگا دی۔
آگ لگائے جانے سے اظہر جھلس کر شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ واقعے کے پس منظر اور دیگر شریک ملزمان کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔