کراچی: سائوتھ انوسٹیگیشن تھانہ گزری نے کارروائی کرتے ہوئے سادہ لوح افراد کو فراڈ کے ذریعے لاکھوں روپے کا چونا لگانے والے بین الصوبائی گروہ کے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کئی روز سے مذکورہ گروہ کی تلاش میں لگی ہوئی تھی، ذرائع کے مطابق چیٹنگ اور فراڈ کے مقدمات میں ملزمان کے نام انتہائی مطلوب ملزمان کی فہرست میں شامل تھے۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ گزری کے انویسٹیگیشن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمان
آصف میمن عرف محمد آصف، نادر عرف محمد ریحان، سمیر عرف شارق اور کمپنی مالک زارا حسین زوجہ عبدالاحد شمسی کو گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق گروہ میں شامل دیگر ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں جبکہ پولیس ذرائع کے مطابق گروہ کے خلاف تھانہ گزری سمیت شہر کے مختلف تھانوں میں فراڈ سمیت دیگر درجنوں سنگین مقدمات درج ہیں۔