کشمور میں سیاہ کاری کا تنازعہ، ایک شخص قتل، ملزم فرار

image

کشمور، رپورٹ: حاکم نصیرانی

کشمور کے نواحی علاقے بخشاپور تھانہ کی حدود میں ڈومکی برادری کے دو گروپوں کے درمیان سیاہ کاری کے پرانے تنازعے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت حبیب اللہ ڈومکی کے نام سے ہوئی ہے۔ لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے بخشاپور اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں گروپوں کے درمیان تنازعہ 10 سال سے جاری تھا، جس میں اب تک دونوں جانب سے 2 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

پولیس نے علاقے میں صورتحال پر قابو پانے کے لیے گشت بڑھا دیا ہے جبکہ آخری اطلاع آنے تک قتل کا مقدمہ درج نہ ہوسکا اور نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں آسکی۔ پولیس کے مطابق قاتل گھر چھوڑ کر فرار ہوگئے ہیں جبکہ مقتول کی تدفین کے بعد ورثا کے آنے پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔ لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US