جعفرآباد کے علاقے ڈیرہ اللہ یار کے قریب زیرو پوائنٹ پر بارودی مواد پھٹنے سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔
عینی شاہد زخمی بچے کے مطابق وہ کچرا چن رہے تھے کہ ایک ڈھیر کے اندر موجود بارودی مواد اچانک زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔ پولیس نے لاش اور زخمی بچے کو اسپتال منتقل کردیا جہاں پر جاں بحق بچے کی شناخت ذاکر ڈومکی کےنام سے ہوئی ہے۔
زخمی بچےکا نام سراج ڈومکی بتایا جا رہا ہے، ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔ جبکہ زخمی بچے کو ابتدائی طبی امداد کے بعد لاڑکانہ ریفر کر دیا گیا ہے۔ پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔