روہت شرما اور ویرات کوہلی بھارتی ون ڈے ٹیم میں واپسی میں ناکام

image

سابق بھارتی کپتان اور مایہ ناز بیٹسمین روہت شرما اور ویرات کوہلی کو بھارتی ون ڈے ٹیم میں واپسی پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

روہت شرما اور ویرات کوہلی دونوں ہی آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میں ناکام ہوگئے۔ بھارت کی ٹیم پرتھ میں کھیلے جانے والے آج کے میچ میں شروع میں ہی مشکلات میں مبتلا ہوگئی جب ان کی تین وکٹیں 25 رنز پر گر گئیں، جس میں کپتان شمن گل بھی شامل ہیں۔

روہت اور ورات جون جولائی میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے کے بعد پہلی دفعہ بھارت کی نمائندگی کر رہے تھے اور سب کی نظریں ان پر تھیں کہ یہ کیسے پرفارم کرتے ہیں؟ کیونکہ دونوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ وہ 2027 کا ون ڈے ورلڈ کپ کھیلنا چاہتے ہیں۔

روہت کو جوش ہیزل وڈ نے آٹھ رنز پر آؤٹ کیا جبکہ ورات کو مچل سٹارک نے صفر پر آؤٹ کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US