بھارت کے لیے آئی سی سی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں رسائی مشکل ہوگئی ہے۔ بھارت کی ٹیم کے لیے مشکلات بڑھ گئی جب اتوار کے دن انڈور میں وہ انگلینڈ کی ٹیم سے چار رنز سے ہار گئے۔
ہر ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں اب تک بھارت ساؤتھ افریقہ آسٹریلیا اور انگلینڈ سے میچ ہار چکی ہے لہٰذا اگر انہوں نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنی ہے تو ان کو اب نیوزی لینڈ کو ہرانا لازمی ہے۔
انگلینڈ نے آج کے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز اسکور کیے، جس میں شاندار 109 رنز شامل تھے اس کے علاوہ اوپنر ایمی جونز کے 56 اور کپتان سکائیور برنٹ کے 38 رنز شامل تھے۔
بھارت کی طرف سے اسپنر دیپتی شرما نے 51 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔ بھارت ٹوٹل کے تعاقب میں آخری اوور تک کھیل میں رہی لیکن آخرکار چار رن سے ہار گئی اور اوپنر سمریتی مندانہ کے 88 رنز اور کپتان ہرمن پریس کار کے 70 رنز بے کار گئے، ان کے علاوہ دیپتی شرما نے بھی 50 رنز کیے لیکن بھارت کی ٹیم چھ وکٹوں کے نقصان پر آخر کار 284 رنز ہی بنا پائی۔
ورلڈ کپ میں پاکستان کی آخری پوزیشن ہے اور وہ اپنے سارے میچز کولمبو میں کھیل رہا ہے۔ انگلینڈ کے اسپنرز نے شاندار بالنگ کی اور وقتاً فوقتاً وکٹیں حاصل کرتے رہے۔