پاکستان بمقابلہ ساؤتھ افریقا: دوسرے ٹیسٹ میں اسپنر آصف آفریدی کا ڈیبیو

image

پاکستان نے ساؤتھ افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے ٹیم میں ایک اہم تبدیلی کی ہے جس کے تحت فاسٹ بولر حسن علی کی جگہ اسپنر آصف آفریدی کو پلیئنگ الیون میں شامل کر لیا گیا ہے۔

39 سالہ دائیں ہاتھ کے اسپنر آصف آفریدی آج اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کررہے ہیں۔ ٹیم مینجمنٹ کے مطابق پنڈی کی پچ اسپنرز کے لیے سازگار سمجھی جا رہی ہے جس کے باعث انہیں موقع دیا گیا ہے۔

پاکستانی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ یاد رہے کہ پاکستان نے لاہور میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ میچ کامیابی سے اپنے نام کیا تھا۔

دوسری جانب ساؤتھ افریقا نے اپنی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔ تجربہ کار اسپنر کیشو مہاراج اور فاسٹ بولر مارکو ینسن کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ مہاراج فٹنس مسائل کے باعث پہلا ٹیسٹ نہیں کھیل سکے تھے جبکہ ینسن کی جگہ پہلے میچ میں ریان ملڈر کو موقع دیا گیا تھا۔ مہاراج کو دوسرے اسپنر صبراین کی جگہ کھلایا جا رہا ہے۔

کرکٹ ایکسپرٹس کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کی پچ بھی اسپنرز کے لیے مددگار ثابت ہو سکتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان نے آصف آفریدی کو ڈیبیو کا موقع دیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US